Wednesday, May 23, 2012

خبردار،دیر سے کھانے کی عادت آپ کو ''موٹا'' نا کر دے


یہ تو سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کھانے میں چکنائی کا زیادہ استعمال جسم کو فربہ کر دیتا ہے مگر طبی ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں کہا ہے کہ رات کو دیر سے کھانے کی عادت آپ کو موٹاپے کی طرف مائل کرسکتی ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ فار بائیولوجیکل سٹڈیز میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق رات دیر گئے تک ٹی وی دیکھنے والے اور انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے افراد دیر سے سونے کے عادی ہوتے ہیں جس کے باعث ان افراد میں دیر سے کھانا کھانے کی عادت پیدا ہوجاتی جو انھیں موٹاپے کی طرف مائل کر دیتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کے ہر اعضاء کا اپنا ٹائم ٹیبل ہوتا ہے۔ جگر، انٹریاں، معدہ اور دیگر انسانی اعضاء ایک مخصوص وقت میں ہی اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور انھیں بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے افراد جو اپنے کھانے پینے کے اوقات کا خیال نہیں رکھتے وہ انسانی جسم کے قدرتی میٹا بولک چکر سے نکل جاتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment