Saturday, January 14, 2012

دنیا کی کم عمرترین مائیکروسافٹ پروفیشنل عارفہ کریم انتقال کر گئی


جیو نیوز پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل عارفہ کریم لاہور میں انتقال کر گئیں۔

عارفہ کریم جو گذشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھیں ان کا علاج سی ایم ایچ لاہور میں جاری تھا اور اس حوالے سے انہیں جلد امریکہ منتقل کرنے کے لیے تیاریاں کی جارہی تھیں۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ انکی بخشش فرمائے اوراپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرئے ۔ اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق انکی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment